Wednesday, September 29, 2021

Suhag Raat ka Sahih Tareeqa



 بیوی سے ملنے کا شرعی طریقہ

میاں بیوی کے تعلق سے کچھ ایسے مسائل ہیں جن کا جاننا ضروری ہے مگر وہ نہیں جانتے کیوں کہ دینی کتاب ہم پڑھتے نہیں اور عالم سے پوچھنے میں شرم آتی ہے مگر عجیب بات ہے مسئلہ پوچھنے میں تو ہمیں شرم اتی ہے مگر وہی غیرت اس وقت مر جاتی ہے جب دولہا اپنے دوستوں کو اور دلہن اپنی سہیلیوں کو پوری رات کی کہانی سناتے ہیں خیر یہ آرٹیکل سنبھال کے

رکھیں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں میں جنکی شادیاں ہوں انھے تحفے کے طور پر یہ میسج سینڈ کریں

حضرت امام غزالی رضی اللّه عنہ فرماتے ہیں کی جماع یعنی صحبت کرنا جنّت کی لذتوں میں سے ایک لذت ہے حضرت جنید بغدادی رضی اللّه عنہ فرماتے ہیں کی انسان کو جماع کی ایسی ہی ضرورت ہے جیسے غذا کی کیونکہ بیوی کی طہارت کا سبب ہے (احیاء العلوم جلد 2 ص: 29 ) حدیث پاک میں آتا ہے کی جس طرح حرام صحبت پر گناہ ہے اسی طرح جائز صحبت پر نیکیاں ہیں ( مسلم جلد 1_ ص : 324) 

Read more on this Blog

Ameer Hony ka Taweez



ام المومنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّه عنہا سے مروی ہے کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں۔کی جب ایک مرد اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑتا ہے تو اسکے نامہ اعمال میں ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور جب اسکے گلے میں ہاتھ ڈالتا ہے تو دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور جب اس سے صحبت کرتا ہے تو دنیا اور مافیہا سے بہتر ہو جاتا ہے اور جب غسل جنابت کرتا ہے تو پانی جس جس بال پر گزر تا ہے تو ہر بال کے بدلے ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور ایک گناہ کم ہوتا جاتا ہے اور ایک درجہ بلند ہوتا جاتا ہے* *(غنیت الطالبین : ص : 113)**

حضرت عبد اللّه ابن مسعود رضی اللّه تعالیٰ عنہ سے ایک شخص نے عرض کیا کی میں نے جس لڑکی سے شادی کی ہے مجھے لگتا ہے کی وہ مجھے پسند نہیں کرے گی  تو آپ فرماتے ہیں کی محبّت خدا کی طرف سے ہوتی ہے اور نفرت شیطان کی طرف سے تو ایسا کرو کی جب تم پہلی بار اسکے پاس جاؤ تو دونوں وضو کرو اور دو رکعت نماز نفل شکرانہ اس طرح پڑھو کی تم امام ہو اور وہ تمہاری اقتداء کرے تو ان شاء اللّه تم اسے محبّت اور وفا کرنے والی پاؤ گے* *( غنیت الطالبین ، ص : 115 )**

نماز کے بعد شوہر اپنی دلہن کی پیشانی کے تھوڑے سے بال نرمی اور محبّت سے پکڑ کر یہ دعا پڑھے**(اللھــــم انـــی اسئلکــــــــــ مــن خیــــرہا وخیــــر ما جبلتھـــا علیـــہ واعـــوذ بکــــــ من شـــــرھا وشــر ما جبلتھـــا علیــہ )* *تو نماز اور اس دعا کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان محبّت اور الفت قائم ہوگی ان شاء اللّه* *( ابو داؤد ، ص : 293)**

خاص جماع کے وقت بات کرنا مکروہ ہے اس سے بچے کے توتلے ہونے کا خطرہ ہے اسی طرح اس وقت عورت کی شرم گاہ کی طرف نظر کرنے سے بھی بچنا چاہیے کی بچے کا اندھا ہونے کا امکان ہے یوں ہی بالکل برہنہ بھی صحبت نا کریں ورنہ بچے کے بے حیا ہونے کا اندیشہ ہے* *( فتاویٰ رضویہ جلد 9 : ص : 46 )**

ہمبستری کے وقت بسم اللّه شریف پڑھنا سنّت ہے مگر یاد رہے کی ستر کھولنے سے پہلے پڑھے اور سب سے بہتر ہے کی جب کمرے میں داخل ہو تب ہی بسم اللّه شریف پڑھ کر دایاں قدم اندر داخل کریں اگر ہمیشہ ایسا کرتا رہے گا تو شیطان کمرے سے باہر ہی ٹھر جائے گا ورنہ وہ بھی آپکے ساتھ شریک ہوگا* *(تفسیر نعیمی جلد 2 ، ص : 410 )**

اعلحضرت فرماتے ہیں ۔کہ عورت کے اندر مرد کے مقابلے 100 گناہ زیادہ شہوت ہے مگر اس پر حیا کو مسلط کر دیا گیا ہے تو اگر مرد جلدی فارغ ہو جائے تو فورا اپنی بیوی سے جدا نہ ہو بلکی کچھ دیر ٹھرے پھر الگ ہو* *( فتاویٰ رضویہ ، جلد 9 ، ص 183 )**

جماع کے وقت کسی اور کا تصور کرنا بھی زنا ہے اور سخت گناہ اور جماع کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہاں بس اتنا خیال رہے کی نماز فوت نا ہونے پاے کیونکہ بیوی سے بھی نماز روزہ احرام اعتکاف حیض نفاس اور نماز کے ایسے وقت میں صحبت کرنا کی نماز کا وقت نکل جائے حرام ہے* *( فتاویٰ رضویہ جلد 1 ص 584)

مرد کا اپنی عورت کی چھاتی کو منہ لگانا جائز ہے مگر اس طرح کی دودھ حلق سے نیچے نا اترے یہ حرام ہے لیکن ایسا ہو بھی گیا تو توبہ کرے مگر اس سے نکاح پر کوئی فرق نہیں آتا* *( در مختار ، جلد 2 ، ص ، 58 )* *( فتاویٰ رضویہ ، جلد ، ص 568 )

مرد و عورت کو ایک دوسرے کا سطر دیکھنا چھونا جائز ہے مگر حکم یہی ہے کی مقام مخصوس کی طرف نا دیکھا جائے کہ اس سے نسیان کا مرض ہوتا ہے اور نگاہ بھی کمزور ہو جاتی ہے* *( رد المختار جلد 5 ، ص ، 256 )

مرد نیچے ہو عورت اپر یہ طریقہ ہرگز صحیح نہیں ہے اس سے عورت کے بانجھ ہو جانے کا خطرہ ہے* *(مزربات یوسف ، ص 41 )

فراغت کے بعد مرد و عورت کو الگ الگ کپڑے سے اپنا سطر صاف کرنا چاہیے کیونکی دونوں کا ایک ہی کپڑا استمعال کرنا نفرت اور جدائی کا سبب ہے* *( کیمیاے سعادت ، ص ، 265 )

احتلام ہونے کے بعد یا دوسری مرتبہ صحبت کرنا چاہتا ہے تب بھی سطر دھوکر وضو کر لینا بہتر ہے ورنہ ہونے والے بچے کو بیماری کا خطرہ ہے* *( قبتل قبل ، جلد 2 ، ص ، 489 )

زیادہ بوڑھی عورت سے یا کھڑے ہوکر صحبت کرنے سے جسم بہت کمزور ہو جاتا ہے اسی طرح بھرے پیٹ پر صحبت کرنا بھی سخت نقصان دہ ہے*۔

*( بستانل عارفین ، ص ، 139 )**

جماع کے بعد عورت کو دائیں کروٹ پر لیٹنے کا حکم دیں کی اگر نطفہ قرار پا گیا تو ان شاء اللّه لڑکا ہی ہوگا* *( مجربات یوسف ، ص 42 )

جماع کے فورا بعد پانی پینا یا نہانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے ہاں سطر دھو لینا اور دونوں کا پیشاب کر لینا صحت کے لیے فائیدہ مند ہے* *( بستانل عارفین ، ص ، 138 

طبیب کہتے ہیں کی ہفتے میں دو بار سے زیادہ صحبت کرنا ہلاکت کا بائس ہے شیر کے بارے میں آتا ہے کی وہ اپنی مادہ سے سال میں ایک مرتبہ ہی جماع کرتا ہے اور اسکے بعد اس پر اتنی کمزوری لاحق ہو جاتی ہے اگلے 48 گھنٹے تک وہ چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں رہتا اور 48 گھنٹے کے بعد جب وہ اٹھتا ہے تب بھی لڑکھڑا تا ہے* *( مجربات یوسف ، ص ، 41 )*

عورت سے حیض کی حالت میں صحبت کرنا جائز نہیں اگر چہ شادی کی پہلی رات ہی کیوں نہ ہو اور اگر اسکو جائز جانے جب تو کافر ہو جائے گا یوں ہی اسکے پیچھے کے مقام میں صحبت کرنا بھی سخت حرام ہے* *( بہار شریعت ، جلد 2 ، ص ، 78 )

مگر حیض کی حالت میں وہ اچھوت بھی نہیں ہو جاتی جیسا کی بہت جگہ رواج ہے کی فاتحہ وغیرہ کا کھانا بھی نہیں بنانے دیتے یہ جہالت ہے بلکہ اسکے ساتھ سونے میں بھی حرج نہیں جب کہ شہبت کا خطرہ نہ ہو ورنہ الگ سوئے* *( فتاویٰ مصطفویہ جلد 3 ، ص ، 13 )

قیامت کے دن سب سے بدتر مرد و عورت وہ ہونگے جو اپنی راز کی باتیں اپنے دوستوں کو سناتے ہیں* *( مسلم ، جلد 1 ص ، 464 )

اگر طغرہ میں قرآن کی آیت لکھی ہے تو جب تک اس پر کوئی کپڑا نا ڈالا جائے اس کمرے میں صحبت کرنا یا برہنہ ہونا بے ادبی ہے ہاں قرآن اگر جزدان میں ہے تو حرج نہیں یوں ہی قبلہ رو ہونا بھی منع ہے*۔ *( فتاویٰ رضویہ ، جلد ، 9 ، ص ، 522 )

جو بچہ سمجھدار ہو اس کے سامنے صحبت کرنا مکروہ ہے* *( الملفوظ ، حصہ ، ص ، 14 )*

کسی کی دو بیویاں ہیں اگرچہ اس کا کسی سے پردہ نہیں مگر عورت کا عورت سے پردہ ہے تو ایک کے سامنے دوسرے سے صحبت کرنا جائز نہیں* *( فتاویٰ رضویہ ، جلد 9 ، ص 207)*

یاد رہے پہلی رات خون آنا کوئی ضروری نہیں ہے جو جاہل اس طرح کی بات سوچتے ہیں وہ کم علمی ہیں کیونکی آج کے دور میں جس جھلی کے پھٹنے سے وہ خون آرٹ کی شرم گاہ سے آتا ہے وہ بچپن میں کھیل کود سائکل چلانے حتی کے اور بھی چیزوں سے پھٹ سکتی ہے لہٰذا عقل سے کام لیا کیجیے


اس مفید معلومات کو سوشل میڈیا پر اپنے دوست و احباب کے ساتھ ضرور شیئر کریں، تاکہ ہر مسلمان گناہ سے بچ کر صحیح اسلامی طریقہ اختیار کرسکے۔ شکریہ

شیئر کرنے کیلئے فیس بک شیئر کا بٹن دیا جارہا ہے


The shar'i way of meeting a wife

There are some issues regarding husband and wife that are important to know but they do not know because we do not read religious books and it is a shame to ask the scholar but it is strange that we are ashamed to ask the issue but the same pride at this time Dies when the bridegroom tells his friends and the bride tells her friends the whole night's story. Well, keep this article and send this message as a gift to your friends and loved ones who are getting married.

Hazrat Imam Ghazali (may Allah have mercy on him) says that intercourse is one of the pleasures of Paradise. 


مزید پڑھیں: ہر پریشانی اور جائز مقصد کیلئے یہ وظائف اورتعویزمفت استعمال کریں

مزید پڑھیں: سامان، گاڑی، مکان یا کوئی بھی چیز جلدی بیچنے کا وظیفہ

مزید پڑھیں: کالے جادو، آسیب اور نظرِ بد کی کاٹ کا تعویز اور وظیفہ

مزید پڑھیں: بالوں اور چہرے کی خوبصورتی کیلئے میتھی کا استعمال

مزید پڑھیں:بال لمبے اور گھنے کرنے کا سب سے آسان نسخہ

مزید پڑھیں: امیر ہونے کا تعویز

مزید پڑھیں:یہ چند دانے پانے کے ساتھ کھائیں اور بیحد فایدہ اٹھائیں

مزید پڑھیں:اسلام اور شبِ عروسی کے آداب اور طریقہ کار




No comments:

Post a Comment

Latest Jobs in Pakistan Today

 Apply for these 09 Jobs as per your Qualification. Got great opportunity to become a professional. Get a good job, apply as per detail give...