بالوں کے مسائل اور ان کا حل
بالوں کے بارے میں اکثر خواتین پریشانی کا شکار رہتی ہیں ۔ بہت سی خواتین یہ شکو ہ کر تی ہوئی نظر آتی ہیں کہ شیمپو سے بال ٹوٹتے اور خراب ہوئے ہیں ۔ سب سے پہلے توشیمپو ہفتے میں ایک بار استعمال کریں
جب بھی شیمپو استعمال کریں, پا نی میں ملا کر استعمال کر یں ۔ روکھے بالوں کے لیے کنڈیشنر استعمال کر یں مگر جڑوں پر استعمال نہ کریں صرف اوپر والے بالوں پر استعمال کر یں ۔
زیادہ گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں اس سے بال ٹوٹنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ بالوں کو زیادہ دھو پ میں نہ کھولیے اس سے ان کی چمک ماند پڑ جا تی ہے ۔ بالوں میں دن میں ایک دفعہ کنگھی ضرور کریں اس سے بالوں کی ورزش ہوتی ہے۔
اگر بال کا لے کرنا چاہیں تو لا ل مہندی کو کافی والے پانی میں حل کریں ، اس سے مہندی کا رنگ لال کے بجا ئے کا لا آتاہے اور بالوں کو کوئی نقصان نہیں ہو تا بلکہ بال ملائم ہو جاتے ہیں۔
سکری کے لیے
بالوں کو دھونے سے پہلے دو انڈے پھینٹ کر لگائیں اور کم از کم دو گھنٹے لگا رہنے دیں۔ اس سے نہ صرف سکری ختم ہو جا تی ہے بلکہ بالوں میں چمک آتی ہے ۔
انڈوں سے بنا شیمپو
استعمال کرنا بھی مفید ہے ۔ اگر بال دھونے سے پہلے لیموں کا رس بالوں میں لگا ئیں تو اس سے چمک پیدا ہوتی ہے ۔ لیکن جن کے بالوں میں سکری ہو وہ لیموں کا رس استعمال نہ کریں۔
بال لمبے کرنا چاہیں
تو اس میں روغن بادام بہت مفید ہوتا ہے گری (ناریل کا تیل ) استعمال کرنے سے بھی بال لمبے ہوتے ہیں.
خشک اور خراب بالوں سے بچاﺅ کے بہترین طریقے
مکھن سے مالش
خشک اور آسانی سے ٹوٹ جانے والوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کچھ مقدار میں مکھن لے کر اس کی مالش بالوں پر کریں، پھر اپنے بالوں کو کسی ٹوپی سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں۔ اس کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو لیں آپ کو کچھ دنوں میں نمایاں فرق محسوس ہوگا۔
چائے سے دھونا
خشک بالوں کو قدرتی چمک دینے کے لیے چوتھائی کپ نیم گرم (جتنی برداشت کرسکیں)مگر مٹھاس سے پاک چائے سے شیمپو کرنے کے بعد دھوئیں۔ چائے بالوں کی رنگت کو بہتر کرتی ہے اور اگر آپ بالوں کو رنگتے ہین تو اس کے لیے بہترین ہے، خاص طور پر سیاہ یا گہرے براﺅن رنگ کے بال رکھنے والے افراد سیاہ چائے کا استعمال کریں۔
سیب کا سرکہ بھی بہترین
اپنے تباہ شدہ بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے اس بہترین گھریلو نسخے کا استعمال کریں، ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، دو چائے کے چمچ زیتون کے تیل اور تین انڈوں کی سفیدی میں مکس کرکے اپنے بالوں پر اس کی مالش کریں۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی چیز سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔
شیمپو آملیٹ' کا استعمال
ایک انڈے کو کچھ مقدار میں شیمپو میں ملالین اور پھر اپنے خراب بالوں پر پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد دھولیں۔ یہ طریقہ بالوں میں پروٹین کو بڑھا کر انہین بہتر کرتا ہے۔
صندل کی لکڑی کا استعمال آزمائیں
صندل کی لکڑی کے تیل کے کچھ قطرے زیتون کے تیل کے کچھ قطروں کے ساتھ اپنی ہتھیلی میں مکس کرلیں اور پھر اپنے بالوں کے سروں پر لگالیں جس سے ان میں ایک نئی جان آجائے گی۔
گیلے بالوں کو ڈھانپ لیں
اپنے بالوں پر تولیہ رگڑنے سے بہتر ہے کہ آپ انہیں کاٹن کے تولیے میں ڈھانپ لیں اور تولیے کو کچھ منٹ تک نمی جذب کرنے دیں۔ اس سے بالوں کے دو منہ کے ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ناریل کا تیل
اگر آپ کے بال ہلکے ہیں تو ناریل کا تیل بہترین ثابت ہوتا ہے، اپنے بالوں پر کچھ مقدار میں تیل لگائیں اور پھر کوئی ٹوپی پہن کر گرم تولیے سے آدھے گھنٹے تک بالوں کو ڈھانپ کر رکھیں، اس کے بعد بالوں کو پہلے دھوئیں اور پھر شیمپو کریں۔
بالوں کو کھلا رکھیں
اگر آپ اکثر بالوں کو باندھ کر رکھتی ہیں تو دن میں کچھ گھنٹے انہیں کھول کر آام کا موقع دیں، اس کے علاوہ کوشش کریں کہ بالوں کو زیادہ سختی سے نہ باندھیں اور کبھی بھی بالوں پر کچھ پہن کر نہ سوئیں۔
مچھلی کے کیپسول
مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول روزانہ رات کو کھائیں کیونکہ وہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں اور ناخنوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
سردیوں میں بالوں کے مسائل سے پریشان ہیں تو ان چیزوں کو اپنائیں
زیتون کا تیل بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں اور اس کا مساج کریں۔ زیتون کا تیل بالوں کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے ۔ اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط بھی ہوتی ہیں
بڑا پیٹ کم کرنے یا وزن زیادہ کرنے کے لیے آسان طریقہ
اس کے علاوہ بہت سے گھریلو ٹوٹکوں دیسی نسخے و ٹوٹکے موٹاپہ کم کرنے اور کھانا بنانے کی ترکیب کےلیے ھمارا یہ پیج
علمی سوسائٹی ضرور وزٹ کریں
ایلوویرا کا یہ نسخہ بالوں کے ہر مسئلے کو حل کرے گا
▪️ اجزاء▪️
السی کے بیج ہاف کپ
ایلو ویرا ایک پورا پتا
انڈے کا تیل
سرسوں کا تیل
ناریل کا تیل
▪️ترکیب.▪️
تقریبا ڈیڑ ھ گلاس پانی میں السی کے بیج پکائیں جب جیل کی شکل میں آ جائے تو چولہا بند کر دیں.
ایلو ویرا کے پتے سے جیل الگ کر دیں اور گرائینڈ کر لیں ..
ململ کے کپڑے میں دونوں جیل اچھی طرح چھان لیں ..اور کسی بھی جار میں ڈال کر فریزیر میں رکھ لیں ..
Step 2
جب بھی استعمال کرنا ہو تین ٹیبل سپون جیل لیں. اس میں ایک ٹیبل سپون سرسوں کا تیل.ایک ٹی سپون ناریل اور ایک ٹی سپون انڈے کا تیل ملا لیں اچھے سے مکس کریں ...
اسے بالوں پہ اچھے سے لگائیں. جڑوں تک. کم از کم تین چار گھنٹے لگائیں پھر دھو لیں ہفتے میں دو سے تین بار لگائیں .
دو ہفتوں ًمیں واضح فرق نظر آئے گا
.(ہر ہر بار ایسے بنا کے استعمال کرنا جیل کافی عرصہ خراب نہی ہو گی. آئل تبھی ڈالناجب لگانا ہو)
بال گرنا بند ہونگے. گھنے ہونگے کالے اور سلکی بھی.
بہترین رزلٹ کے لئے دو مہینے لازمی استعًمال کریں . بہت پر اثر نسخہ ہے
No comments:
Post a Comment